QR CodeQR Code

وفاق بلوچستان کے حل میں سنجیدہ نہیں، غفور حیدری

10 Dec 2011 20:44

اسلام ٹائمز: مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے مسئلے کو حل ہوتا ہوا نہیں‌ دیکھنا چاہتی۔ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جے یو آئی کی کوششیں سب کے سامنے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے حالات دردناک حد تک پہنچ گئے ہیں۔ جیک آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات دردناک حد تک پہنچ گئے ہیں‌، کیا بلوچستان کی عوام کے مسائل حل پونگے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ وفاتی حکومت کے ہاتھ میں ہے مگر وفاق بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہا، ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی بلوچستان میں موجود ہے اسلئے جے یو آئی بھی بلوچستان کے حالات پر فکرمند ضرور ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے مسئلے کو حل ہوتا ہوا نہیں‌ دیکھنا چاہتی۔ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے جے یو آئی کی کوششیں سب کے سامنے ہیں، ہم نے ہمیشہ بلوچستان کے مسئلے کے حل کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاقت مسئلے کا حل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 121114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121114/وفاق-بلوچستان-کے-حل-میں-سنجیدہ-نہیں-غفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org