QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، 22 برس میں 93 ہزار کشمیری شہید، 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہو گئے، انسانی حقوق کے دن پر رپورٹ

11 Dec 2011 12:47

اسلام ٹائمز:جنوری 1989ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا۔ بھارتی فوج کی ان کارروائی کے نتیجہ میں 22762 خواتین بیوہ ہو گئیں جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 434 بچے یتیم ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 22 سالوں کے دوران 93 ہزار 712 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔ ان میں سے 6 ہزار 989 کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری رپورٹ کے مطابق جنوری 1989ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر کی بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس دوران بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیا۔ بھارتی فوج کی اس کارروائی کے نتیجہ میں 22762 خواتین بیوہ ہوگئیں جبکہ 1 لاکھ 7 ہزار 434 بچے یتیم ہو گئے۔ 

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بھارتی فوج کی حراست میں 10 ہزار سے زائد شہری لاپتہ ہو گئے ہیں۔ لاپتہ ہونے والے شہریوں کی بیویاں ”نیم بیواوں“ کی زندگیاں گزار رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران قابض بھارتی فوجی اہلکاروں نے 10019 خواتین کی بےحرمتی کی، جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 936 عمارتیں، گھر اور دکانیں تباہ کر دیں۔ گزشتہ تین سال کے دوران مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے حریت کانفرنس کے رہنماوں سمیت سینکڑوں افراد کو بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 121228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121228/مقبوضہ-کشمیر-22-برس-میں-93-ہزار-کشمیری-شہید-10-سے-زائد-لاپتہ-ہو-گئے-انسانی-حقوق-کے-دن-پر-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org