0
Sunday 11 Dec 2011 12:59

امریکہ کبھی ہمارا دوست نہیں‌ رہا، علامہ مقصود ڈومکی

امریکہ کبھی ہمارا دوست نہیں‌ رہا، علامہ مقصود ڈومکی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نصیرآباد کے رہنما غلام مصطفیٰ گولہٰ‌ کی رہائش گاہ پر منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین قرآن وسنت کی بالادستی اور پیغام حسینیت کی ترویج کے لئے سرگرم عمل ہے، انہوں‌ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے شمسی ائیربیس کا انخلاء مثبت اقدام ہے، امریکیوں کو شہباز ائیربیس سمیت پاکستان بھر میں تمام اڈے خالی کرانا ہونگے، امریکہ ہمارا کبھی دوست نہیں رہا۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما مولانا سید ظفر عباس، مولانا تجمل حسین عباس، جعفری الٰہی، بخش ضیافئی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 121231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش