0
Monday 12 Dec 2011 00:29

نواز شریف کی بے نظیر کے مزار پر حاضری عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے، راجہ ریاض

نواز شریف کی بے نظیر کے مزار پر حاضری عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے، راجہ ریاض
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما راجہ ریاض احمد نے کہا کہ نواز شریف نے بے نظیر بھٹو کے مزار پر جا کر سندھ کے عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے ٹوپی ڈرامہ کیا ہے۔ وہ وہاں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے، جیل میں تکالیف دینے اور ان کے کمسن بچوں کو اذیت ناک ماحول سے گزارنے پر معافی مانگتے تو معلوم ہوتا کہ انہیں اپنی غلطیوں کا احساس ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے عوام تکلیف میں ہیں، اس کا ازالہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بے نظیر بھٹو کے قاتل پکڑنے کی بجائے عائشہ احد کو انصاف دلائیں۔
 
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ فیصل آباد میں گیس کا بحران دو روز میں حل ہو جائے گا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری صحت یاب ہو کر جلد وطن واپس آئیں گے۔ ان کی بیماری کے حوالے سے منفی پراپیگنڈا کرنے والے چھوٹے ذہن کے لوگ منفی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری جدہ بھاگ جانے والوں کی طرح نہیں جائیں گے، حالات کا مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 121370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش