QR CodeQR Code

امریکی ڈرون طیارہ واپس نہیں کریں گے، ایران

12 Dec 2011 01:22

اسلام ٹائمز:جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون اتارنے کے بعد امریکی حکام میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ تہران پر حملہ اتنا آسان نہیں، جتنا وہ سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے پاسداران انقلاب کے اعلٰی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا کا جاسوس ڈرون واپس نہیں کریں گے۔ پاسداران انقلاب ایران کے جنرل حسین سلامی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکا کو جواباً سخت ردعمل سے خبردار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اندازہ نہیں تھا ایران کیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون اتارنے کے بعد امریکی حکام میں بے چینی بڑھ گئی ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو چکے ہیں کہ تہران پر حملہ اتنا آسان نہیں، جتنا وہ سمجھتے ہیں۔ مشرقی علاقے میں افغانستان سرحد کے قریب ایران نے امریکی جاسوس طیارہ قبضے میں لیا تھا، جبکہ امریکی حکام نے بھی ڈرون لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 121389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121389/امریکی-ڈرون-طیارہ-واپس-نہیں-کریں-گے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org