QR CodeQR Code

امریکا کو نواز، زرداری، الطاف اور عمران کی جمہوریت پسند ہے ہماری نہیں، فضل الرحمن

12 Dec 2011 10:57

اسلام ٹائمز:جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے گذشتہ دس سال میں پوری دنیا پر حکومت کرنے اور ان کے وسائل حاصل کرنے کیلئے جو جنگ شروع کی ہے اس میں بین الاقوامی قوتیں پاکستان میں بھی ایک سازش کے تحت مغربی تہذیب کو بھی ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اگر آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کی نشستیں کم کر کے اسے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی گئی تو پھر ہم عوام کو ہر گلی، محلے اور سڑکوں پر لا سکتے ہیں کیونکہ یہاں پر الیکشن سے پہلے ہی طے ہو جاتا ہے کہ کس کو کتنی نشستیں ملنی ہیں، عوام کا فیصلہ کچھ ہوتا ہے اور نظر کچھ آتا ہے، اب ایسا نہیں ہو گا، جمعیت علماء اسلام ایک بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے، امریکہ کو آصف علی زرداری، نواز شریف، اسفند یار ولی خان، عمران خان، الطاف حسین کی جمہوریت پسند ہے، انہیں ہماری جمہوریت پسند نہیں ہے، اس لئے ہماری راہ میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں۔ 

وہ سکھر مدرسہ منزل گاہ میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر پارٹی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو، مولانا عبدالصمد ہالیجوی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، مولانا فضل الرحمن نے میمو گیٹ کے حوالے سے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے، اس پر زیادہ بات نہیں کی جا سکتی، لیکن یہ ضرور دیکھنا ہو گا کہ اس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کون ہیں اور ماضی میں کیا کرتا رہا ہے، امریکہ نے گذشتہ دس سال میں پوری دنیا پر حکومت کرنے اور ان کے وسائل حاصل کرنے کیلئے جو جنگ کی ہے اس میں بین الاقوامی قوتیں پاکستان میں بھی ایک سازش کے تحت مغربی تہذیب کو بھی ہم پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 121460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121460/امریکا-کو-نواز-زرداری-الطاف-اور-عمران-کی-جمہوریت-پسند-ہے-ہماری-نہیں-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org