0
Monday 12 Dec 2011 11:08

3400 سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اترا، شعیب سڈل

3400 سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اترا، شعیب سڈل
اسلام ٹائمز۔ دنیا نیوز کی نشاندہی پر نیٹو کے کنٹینرز لاپتہ ہونے کے معاملے کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے اور مزید سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ نیٹو کے تین ہزار سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اتارا گیا جبکہ گمشدگی میں نیٹو حکام بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لاپتہ ہونے والے چونتیس سو سے زائد نان کمرشل کنٹینرز کا اسلحہ پاکستان میں اتارا گیا۔ یہ تین ہزار چار سو نان کمرشل کنٹینرز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لاپتہ ہونے والے انتیس ہزار کنٹینرز کے علاوہ ہیں۔ 

تحقیقاتی ٹیم نے انیس ہزار نان کمرشل کنٹینرز کی فہرست جب پشاور اور کوئٹہ کسٹم کلکٹریٹس کو بھیجی تو پتہ چلا کہ چونتیس سو سے زائد کنٹینرز سرحد کی دوسری جانب گئے ہی نہیں ہیں اور پاکستان میں ہی لاپتہ ہو گئے ہیں۔ شعیب سڈل کے مطابق انتیس ہزار کمرشل کنٹینرز لاپتہ ہونے کے باعث قومی خزانے کو کسٹم چوری اور جرمانہ وصول نہ کرنے کی مد میں ایک کھرب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا نیوز نے نیٹو اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز کی مد میں اربوں روپے کے غبن کا سب سے پہلے انکشاف کیا تھا۔ دنیا نیوز کی اسی رپورٹ پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتحار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل کو سونپی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 121462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش