QR CodeQR Code

امریکی معافی پر نیٹو سپلائی بحالی کی سوچ انتہائی سطحی اور بچگانہ ہے، حمید گل

12 Dec 2011 12:05

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر صرف معافی کا بے معنی مطالبہ رکھا گیا تو پاکستان ایک بار پھر ایسے فریب کا شکار ہو جائے گا جس کی کوئی انتہا نہیں، یہ قوم کا مستقبل فروخت کر دینے کے مترادف ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکی معافی پر نیٹو سپلائی بحالی کی سوچ بچگانہ ہے، امریکی تعلقات کو معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہمیں اپنی شرائط کو ضرور منوانا چاہئے، شمسی بیس خالی کروانے کا فیصلہ درست ہے، ملک میں کوئی غیر ملکی اڈہ باقی نہیں رہنا چاہئے۔ امریکہ اور اتحادیوں سے معاملات لفظی معافی پر نہیں پاکستان کے مفادات کے تحفظ پر طے کیا جانا ضروری ہے۔ عمرہ سے واپسی پر اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس سوچ کو فروغ دے رہے ہیں کہ امریکہ معافی مانگ لے تو اس کی سپلائی بحال کر دی جائے یہ ایک بچگانہ اور سطحی سوچ ہے، اگر صرف معافی کا بے معنی مطالبہ رکھا گیا تو پاکستان ایک بار پھر ایسے فریب کا شکار ہو جائے گا جس کی کوئی انتہا نہیں، یہ قوم کا مستقبل فروخت کر دینے کے مترادف ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 121489

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121489/امریکی-معافی-پر-نیٹو-سپلائی-بحالی-کی-سوچ-انتہائی-سطحی-اور-بچگانہ-ہے-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org