QR CodeQR Code

ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ مشتبہ دہشت گرد گرفتار

26 Sep 2009 09:50

ڈیرہ غازی خان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی سے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،جنھوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے


ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی سے پانچ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،جنھوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے وزیرستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی ہے اور وہ ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہوں اور دیگر حساس مقامات پر خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی عمریں تیرہ سے انیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ان میں سے ایک گرفتار خودکش حملہ آور نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں حنیف نامی شخص صوبہ سرحد لے گیا تھا جہاں پر انہیں دہشت گردی کی تربیت دی گئی۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر حنیف کی بات نہ مانی جاتی تو وہ ان پر تشدد کرتا اور اب بھی وہاں بڑی تعداد میں لوگ دہشت گردی کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 12153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12153/ڈیرہ-غازی-خان-میں-امام-بارگاہوں-اور-دیگر-حساس-مقامات-پر-خودکش-حملوں-کی-منصوبہ-بندی-کرنے-والے-پانچ-مشتبہ-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org