0
Saturday 26 Sep 2009 10:02

ایران کا ایٹمی پروگرام قطعی طور پر قانونی ہے،احمدی نژاد

ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی فوری طور پر نہیں کی جائیگی،امریکا
ایران کا ایٹمی پروگرام قطعی طور پر قانونی ہے،احمدی نژاد
نیو یارک:ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام قطعی طور پر قانونی ہے۔نیو یار ک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارا یٹمی پروگرام آئی اے ای اے کے قواعد کے مطابق ہے اور اس پروگرام کے بارے میں 18 مہینے پہلے ہی آئی اے ای اے کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پرامن مقاصد کیلئے ہیں۔ صد ر محمود نژاد کا کہنا تھا کہ ایران کا دنیا میں ایک منفر د کردار ہے۔ایران دنیا بھر میں امن اور تعاون چاہتا ہے اور ہم دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے لیے ایک شاندار مستقبل چاہتے
ہیں۔
ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی فوری طور پر نہیں کی جائیگی،امریکا
واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کوئی بھی ممکنہ فوجی کارروائی فوری طور پر نہیں کی جائے گی۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ حقیقتاٍ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فی الحال کوئی آپشن نہیں ہے ۔تاہم اس کے متنازع جوہری پروگرام پر ممکنہ ملٹری آپریشن میں دو سے تین سال یا اس سے زیادہ وقت درکار ہو گا۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے تہران پر طاقت کے استعمال کو مسترد نہیں کیا ہے لیکن اسے یورینیم کی افزودگی سے روکنے کے لیے ابھی سفارت کاری اور پابندیاں لگانے کا وقت ہے۔ 

خبر کا کوڈ : 12154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش