QR CodeQR Code

اسامہ بن لادن کی ہلاکت، صحت عامہ کے بل کی منظوری، آئندہ انتحابات میں حصہ لینا میرا حق ہے، اوباما

12 Dec 2011 14:56

اسلام ٹائمز:ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ مالیاتی بحران کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا، صحت عامہ کے اخراجات میں کمی اور وال سٹریٹ کے حوالے سے سخت قواعد و ضوابط ان کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کی بدولت وہ دوبارہ انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کےحق دار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کے خلاف کامیاب آپریشن کے بعد وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے حقدار ہیں۔ امریکی ٹی وی سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ مالیاتی بحران کو دوبارہ رونما ہونے سے روکنا، صحت عامہ کے اخراجات میں کمی اور وال سٹریٹ کے حوالے سے سخت قواعد و ضوابط ان کی ایسی پالیسیاں ہیں جن کی بدولت وہ دوبارہ انتخابات کی دوڑ میں شامل ہونے کےحق دار ہیں۔ انہوں نے القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔ سن دو ہزار بارہ کے انتخابات تک وہ ملک میں بیروزگاری کی شرح میں آٹھ فیصد تک کمی لے آئیں گے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے دوسری مدت کے لیے صدارتی انتخاب لڑنے کی تیاری شروع کر دی۔ اوباما کا کہنا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت اور دیگر کامیاب پالیسیوں کے سبب وہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنے کا حق رکھتے ہیں۔ ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی ہلاکت، صحت عامہ کے بل کی منظوری اور اقتصادی صورتحال میں بہتری کے سبب وہ سمجھتے ہیں کہ دوبارہ صدارتی انتخاب لڑنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی اقتصادی بحران پر قابو پانے میں کئی سال لگیں گے اور امریکا کی اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کے لیے 4 سال سے بھی زیادہ کا عرصہ درکار ہے۔ صدر اوباما نے کہا کہ ان کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کی شرح نو فیصد سے کم ہو کر چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہو گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 121540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121540/اسامہ-بن-لادن-کی-ہلاکت-صحت-عامہ-کے-بل-منظوری-آئندہ-انتحابات-میں-حصہ-لینا-میرا-حق-ہے-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org