QR CodeQR Code

پشاور،پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کی ریلی

13 Dec 2011 01:08

اسلام ٹائمز:شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کے حق اور ملکی سلامتی کے حوالے سے نعرے درج تھے، ریلی ہشتنگری چوک جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی اور کارکنان پیدل مارچ کرتے ہوئے پشاور کے تاریخی چوک یادگار پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور استحکام پاکستان کیلئے تحریک انصاف ضلع پشاور کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت پی ٹی آئی پشاور کے صدر سید اشتیاق علی شاہ اور سٹی ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ظفرخٹک نے کی، ریلی میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر پاک فوج کے حق اور ملکی سلامتی کے حوالے سے نعرے درج تھے، ریلی ہشتنگری چوک جی ٹی روڈ سے شروع ہوئی اور کارکنان پیدل مارچ کرتے ہوئے پشاور کے تاریخی چوک یادگار پہنچے، جہاں پارٹی کی ضلعی قیادت نے خطاب کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید اشتیاق علی شاہ اور ظفرخٹک نے کہا کہ پاک فوج ملک کے دفاع، استحکام اور سلامتی کی ضامن ہے اور پاک فوج کی بدولت ہی آج دنیا میں پاکستان کو منفرد مقام حاصل ہے، مقررین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر مشکل وقت میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی سلامتی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی آنکھیں نکال دینگے۔


خبر کا کوڈ: 121721

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121721/پشاور-پاک-فوج-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-تحریک-انصاف-کی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org