QR CodeQR Code

نوشہرہ میں گرلز مڈل سکول کو دھماکے سے نقصان

13 Dec 2011 01:34

اسلام ٹائمز:بی ڈی ایس کے انچارج زرولی کا کہنا ہے کہ 5 کلو خود ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا جو کہ ٹائم بم تھا، تخریب کاروں نے 2 بم سکول میں نصب کیے تھے جس میں ایک ڈیڑھ کلو وزنی اور دوسرا 5 کلو وزنی ٹائم بم تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں تعلیم دشمنوں کی گورنمنٹ گرلز مڈل سکول میں تخریب کاری کی کوشش کے دوران دھماکے سے سکول کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ 5 کلو وزنی خود ساختہ دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا، رات کے وقت نوشہرہ میں زور دار دھماکہ ہوا، تاہم دھماکے کی سمت معلوم نہ ہوسکی، صبح کے وقت جب سکول کے چوکیدار کو بم نظر آیا جس پر اس نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور طالبات کو چھٹی دے دی گئی، جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا، جس نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنادیا جبکہ ڈیڑھ کلو وزنی بم پھٹ چکا جس سے سکول کو معمولی نقصان ہوا، بی ڈی ایس کے انچارج زرولی کا کہنا ہے کہ انھوں نے 5 کلو خود ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا جو کہ ٹائم بم تھا، تخریب کاروں نے دو بم سکول میں نصب کیے تھے جس میں ایک ڈیڑھ کلو وزنی اور دوسرا پانچ کلو وزنی ٹائم بم تھا۔


خبر کا کوڈ: 121736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121736/نوشہرہ-میں-گرلز-مڈل-سکول-کو-دھماکے-سے-نقصان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org