0
Tuesday 13 Dec 2011 11:13

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا پینل پاکستانی امداد روکنے پر متفق

امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا پینل پاکستانی امداد روکنے پر متفق
اسلام ٹائمز۔ امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے پینل نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر امداد منجمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پینل کا کہنا ہے کہ امونیم نائٹریٹ کی ترسیل پر موثر کنٹرول تک امداد بحال نہیں کی جائے گی۔ امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے پینل نے کہا ہے کہ پاکستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے بارڈر سے دیسی ساختہ بموں میں استعمال ہونے والا مواد افغانستان سمگل نہ ہو سکے۔ پینل کے ارکان کا ماننا ہے کہ دیسی ساختہ بموں میں استعمال ہونے والی امونیم نائٹریٹ دیسی ساختہ بموں میں استعمال ہوتی ہے، جو پاکستان میں موجود کھاد کی فیکٹریوں میں تیار ہوتی ہے۔ امداد روکنے کے بل کی منظوری رواں ہفتے دی جا ئے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی کانگریس کے پینل میں پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر امداد روکنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی سینیٹ ہائوس کے مذاکراتی پینل نے پاکستان کی ستر کروڑ ڈالر امداد روکنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کو یہ امداد رواں ہفتے جاری ہونا تھی۔ پینل کا مؤقف ہے کہ امداد اس وقت تک جاری نہ کی جائے جب تک پاکستان امونیم نائٹریٹ کی ترسیل کی مانیٹرنگ مؤثر نہیں کر لیتا۔ پینل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیر سنجیدہ رویہ افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے خطرناک ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس رواں ہفتے اس بل کو منظور کر لے گی۔
خبر کا کوڈ : 121788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش