0
Saturday 26 Sep 2009 13:25

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری،3 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری،3 فلسطینی شہید
غزہ:غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے تین فلسطینی شہری جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ جبالیہ میں ایک گاڑی پر کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تینوں افراد شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے ان افراد پر راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ شہید ہونے والے تینوں افراد کا تعلق اسلامی جہاد سے ہے۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی رکاوٹوں کی تعمیر کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے روایتی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور متعدد مظاہرین گرفتار کر لئے گئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی رکاوٹوں کی تعمیر کے خلاف سیکڑوں فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسائے اور مظاہرین سے مار پیٹ کی۔ مظاہرے میں شدت آنے پر اسرائیلی فوج نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب مغربی کنارے کے گاوٴں بورن میں بھی درجنوں فلسطینیوں نے اسرائیلی قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو انہی کی زمین سے بے دخل کر رہا ہے جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر روک کر ہی مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی جانب پیش رفت ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 12190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش