0
Tuesday 13 Dec 2011 21:27

لاہور پولیس کی بروقت کارروائی 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد

لاہور پولیس کی بروقت کارروائی 3 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پولیس نے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے بیس کلو دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ یہ بات سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آٹھویں محرم الحرام کو رائیونڈ سے گرفتار ہونے والے دہشتگرد سعد کی نشاندہی پر مزید تین دہشتگردوں کو قصور اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے قبضے سے بیس کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ دوران تفتیش دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے لاہور میں تین مختلف مقامات جبکہ فیصل آباد میں ایک جگہ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ احمد رضا طاہر نے کہا کہ دہشتگردوں سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے حساس ادارے کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر مزید تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ حساس ا دارے نے چند روز پہلے رائے ونڈ سے ایک دہشتگرد کو خودکش جیکٹ اور بارود سمیت گرفتار کیا تھا۔ اس سے کی جانے والی تفتیش کی روشنی میں پولیس نے قصور، گوجرانولہ اور سیالکوٹ سے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارودی مواد بر آمد کر لیا۔ دہشت گردوں نے سیالکوٹ میں ایک جبکہ لاہور میں دہشتگردی کی تین کارروائیاں کرنا تھیں۔
خبر کا کوڈ : 121949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش