QR CodeQR Code

ٹانک اور کوہاٹ میں تخریب کاری، 2 سکول تباہ

14 Dec 2011 00:15

اسلام ٹائمز۔ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں جوئے کے اڈ ے کے قریب دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک مکان پر مارٹر گولہ گرنے سے 7 بچے زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک اور کوہاٹ میں تخریب کاروں نے 2 سکول تباہ کردیئے جبکہ ذرائع کے مطابق قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے ملا گوری میں جوے کے ا ڈے کے قریب نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے قریب داتا خیل روڈ پر رکھے گئے ریموٹ کنٹرول بم کو سکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا، دوسری جانب خیبر ایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقے شلویر میں نامعلوم سمت سے آنے والا مارٹر گولہ مکان پر گرنے سے سات بچے زخمی ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 121979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/121979/ٹانک-اور-کوہاٹ-میں-تخریب-کاری-2-سکول-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org