QR CodeQR Code

امریکی صدر ڈرون واپس مانگنے کے بجائے ہم سے معافی مانگیں، ایران

14 Dec 2011 13:02

اسلام ٹائمز:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ڈرون طیارے کی واپسی کا مطالبہ کرنے کی بجائے ایران کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر تہران سے معافی مانگنی چاہئے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ڈرون کی واپسی کا مطالبہ کرنے کی بجائے معافی مانگیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے کہا ہے کہ امریکی صدر کو ڈرون طیارے کی واپسی کا مطالبہ کرنے کی بجائے ایران کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر تہران سے معافی مانگنی چاہئے، اوبامہ کی پریس بریفنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے رامین مہمان پرست کا کہنا تھا کہ شاید اوبامہ بھول گئے ہیں کہ ڈرون طیارے نے ہماری سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔
 ادھر ایران نے جاسوس طیارے کی واپسی کا امریکی مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اسے ایران کی ملکیت قرار دے دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر دفاع احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایران سے معذرت کرنے کے بجائے امریکا جاسوس طیارے کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے، یہ طیارہ اب ایران کی ملکیت ہے۔ ایران کا کہنا تھا کہ وہ ڈرون سے خفیہ معلومات حاصل کر رہا ہے اور اس کو واپس نہیں کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 122101

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122101/امریکی-صدر-ڈرون-واپس-مانگنے-کے-بجائے-ہم-سے-معافی-مانگیں-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org