0
Wednesday 14 Dec 2011 14:56

متحدہ مسلم موومنٹ کا موجودہ ملکی حالات اور اسکی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار

متحدہ مسلم موومنٹ کا موجودہ ملکی حالات اور اسکی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مسلم موومنٹ کے زیر اہتمام موجودہ ملکی حالات اور اسکی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کی صدارت مرکزی چیئرمین متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کی، اجلاس سے مفتی ہدایت اللہ پسروری، سید علی رضا گردیزی، سابق ضلع ناظم سید واجد علی شاہ، مفتی غلام مصطفےٰ رضوی، علامہ عبدالحق مجاہد، علامہ عنایت اللہ رحمانی، قاری غلام دستگیر حامدی، حافظ اللہ دتہ کاشف، عامر محمود نقشبندی، فاروق لنگاہ، محمد علی رضوی، ملک عاشق علی شجرا، سید حسنین بخاری، میجر مجیب خان، بابو نفیس احمد انصاری سمیت دیگر کئی سیاسی و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو فرقہ پرستوں، نفرت انگیز تنظیموں اور افرادکی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، ملک میں کرپشن، بدعنوانی، مہنگائی اور لسانیت کے زہر آلود آسیب کو باہمی کوششوں سے دور کیا جا سکتا ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کام کرنے والی تمام لسانی، اور فرقہ پرست تنظیموں پر فوری پابندی لگائی جاے، موجودہ ملکی صورتحال کا تقاضہ یہ ہے کہ جنوبی پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر علیحدہ صوبہ بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 122134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش