0
Wednesday 14 Dec 2011 15:18

امید ہے پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال ہو گی، امریکی نائب وزیر دفاع

افغانستان میں نیٹو چیف کا جنرل کیانی سے رابطہ، مہمند واقعے پر اظہار افسوس
امید ہے پاکستان سے نیٹو سپلائی جلد بحال ہو گی، امریکی نائب وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ امریکی نائب وزیر دفاع ڈگلس ولسن نے کہا ہے کہ امریکا کو افغانستان میں جیتنے کے لئے پاکستان کو جیتنا ہو گا، انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے راستے نیٹو کی سپلائی جلد بحال ہو جائے گی۔ ایساف کے کمانڈر جنرل جان ایلن کا جنرل اشفاق کیانی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، پاکستان کے ساتھ تعلقات مشکل موڑ پر ہیں، امریکی حکومت ہر سطح پر تعلقات بہتر کرنے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ سپلائی روٹس کی بحالی تک اپنے فوجیوں کو رسد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ انھیں پاکستان کی جانب سے نیٹو کنٹینرز پر نئے ٹیکسز کے نفاذ کی اطلاعات کا علم نہیں۔ امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔

افغانستان میں نیٹو چیف کا جنرل کیانی سے رابطہ، مہمند واقعے پر اظہار افسوس
دیگر ذرائع کے مطابق امریکی مسلح افواج کے اعلٰی کمانڈر اور افغانستان میں موجود نیٹو فورسز کے چیف نے پہلی بار مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر 26 نومبر کو ہونے والے حملے پر افسوس کا اظہار کیا، وہ نیٹو حملے کے بعد گذشتہ روز چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے رابطے میں کامیاب ہوئے اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ میرین جنرل جون ایلنن جنرل اشفاق پرویز کیانی سے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ دانستہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی تحقیقات ہو رہی ہے اور اس کا جو بھی نتیجہ آئے گا، اس سے آپ کو مکمل طور پر آگاہ کیا جائے گا۔ جنرل کیانی اس دوران پرعزم اور رنجیدہ نظر آئے، لیکن انہوں نے اپنے غصے پر قابو پائے رکھا۔ اس بات چیت کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ قابل اعتبار سفارتی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف نے امریکی کمانڈر کو واضح کر دیا ہے کہ افغانستان کے معاملات میں مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہو گا حکومت ہی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 122150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش