QR CodeQR Code

فرحان علی زیدی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملتان ڈویژن کے صدر منتخب

14 Dec 2011 16:15

اسلام ٹائمز:نو منتخب صدر نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفےٰ انصاری نے چیئرمین جنوبی پنجاب کی مشاورت سے ممتاز سماجی رہنماء فرحان علی زیدی کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملتان ڈویژن کا منتخب کیا، اس موقع پر جاوید اسلم گنڈاپور، اختر شاہ، مرتضیٰ شاہ، اسلم اعوان، سجاد بلوچ، عارف شاہ سمیت درجنوں رہنماء موجود تھے، اس موقع پر ملتان کی سیاسی سماجی شخصیات نے فرحان علی زیدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت اس وقت مسلمانوں کی بقاء کے لیے انتہائی ضروری ہے، نو منتخب صدر فرحان علی زیدی نے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 122158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122158/فرحان-علی-زیدی-قومی-امن-کمیٹی-برائے-بین-المذاہب-ہم-آہنگی-ملتان-ڈویژن-کے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org