0
Wednesday 14 Dec 2011 16:15

فرحان علی زیدی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملتان ڈویژن کے صدر منتخب

فرحان علی زیدی قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملتان ڈویژن کے صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کے مرکزی چیئرمین چوہدری غلام مصطفےٰ انصاری نے چیئرمین جنوبی پنجاب کی مشاورت سے ممتاز سماجی رہنماء فرحان علی زیدی کو قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ملتان ڈویژن کا منتخب کیا، اس موقع پر جاوید اسلم گنڈاپور، اختر شاہ، مرتضیٰ شاہ، اسلم اعوان، سجاد بلوچ، عارف شاہ سمیت درجنوں رہنماء موجود تھے، اس موقع پر ملتان کی سیاسی سماجی شخصیات نے فرحان علی زیدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت اس وقت مسلمانوں کی بقاء کے لیے انتہائی ضروری ہے، نو منتخب صدر فرحان علی زیدی نے کہا کہ ملک کے اندر دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کام کریں گے اور تمام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 122158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش