0
Wednesday 14 Dec 2011 16:11

ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنز دوسرے روز بھی بند

ملتان ریجن کے سی این جی سٹیشنز دوسرے روز بھی بند
اسلام ٹائمز۔ ملتان ریجن میں سی این جی گیس سٹیشنز دوسرے روز بھی بند ہیں، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا، سی این جی گیس اسٹیشنز دوسرے روز بھی گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند ہیں، جس سے کاروں کے ساتھ ویگن، بس اور رکشہ والوں کو شدید مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں مہنگا پٹرول بھی ڈلوانا پڑ رہا ہے، ٹرانسپورٹرز مہنگے ڈیزل پر گاڑیاں چلانے کے بجائے انہیں بند رکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، سی این جی اسٹیشنز مالکان بھی صورتحال سے پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ تین روزہ بندش کے بعد بھی پریشر نہیں ملتا جس سے انہیں شدید مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، سی این جی اسٹیشنز کی بندش کی وجہ سے ملتان ریجن میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہے اور جو گاڑیاں چل رہی ہیں وہ بھی منہ مانگے کرائے وصول کررہی ہیں، اس صورت حال نے لوگوں کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے، سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تین دن تک سی این جی کی بندش سے ان کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 122162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش