0
Wednesday 14 Dec 2011 21:33

شمسی ائیربیس خالی کرانے کے بعد کوئٹہ میں امریکی سفارتی عملے کی سرگرمیاں تیز

شمسی ائیربیس خالی کرانے کے بعد کوئٹہ میں امریکی سفارتی عملے کی سرگرمیاں تیز
اسلام ٹائمز۔ اسلام ٹائمز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع واشک میں امریکہ سے شمسی ائیربیس خالی کرانے کے بعد امریکہ کی دلچسپی کوئٹہ سمیت اندورن بلوچستان میں بدستور برقرار ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ کے سفارتخانے کے عملے کے افراد چند روز سے کوئٹہ کے ایک بڑے ہوٹل میں مقیم ہیں اور مختلف افراد جن میں طالبعلموں اور صحافیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ 11 دسمبر کو ضلع واشک میں شمسی ائیربیس خالی کرانے کے بعد اچانک امریکی سفارتخانے کے عملے کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔ پیر کے روز بھی سفارتخانے کے عملے نے مختلف شخصیات اور طالبعلموں سے ملاقاتیں کی اسکے علاوہ منگل کے روز بھی ہم خیال جرنلسٹوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

خبر کا کوڈ : 122262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش