QR CodeQR Code

ملتان،انجمن تاجران کا شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے خلاف احتجاج

15 Dec 2011 14:10

اسلام ٹائمز:انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر رائو لیاقت علی کا کہنا تھا پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، دسمبر 2011میں ملتان میں چوری کی 40 وارداتیں ہوئیں اگر 15دن کے اندر ملزموں کو نہ پکڑا گیا گیا تو ملتان میں دھرنے کی کال دے دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان شہر میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر رائو لیاقت علی نے کی، مظاہرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے، پولس ملزموں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے تاجروں کو پریشان کر رہی ہے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے صدر رائو لیاقت علی نے کہا کہ پولیس تاجر برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے، دسمبر 2011 میں ملتان میں 40 چوری کی وارداتیں ہوئیں جن میں کروڑوں کا نقصان ہوا، سینکڑوں تاجروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے اس حوالے سے کوئی خاص کاروائی نہیں کی، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر 15دن کے اندر ملزموں کو نہ پکڑا گیا گیا تو ملتان میں دھرنے کی کال دے دیں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 122481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122481/ملتان-انجمن-تاجران-کا-شہر-میں-بڑھتی-ہوئی-چوری-کی-وارداتوں-کے-خلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org