0
Monday 28 Sep 2009 09:59

ایران میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری اور سجیل کا کامیاب تجربہ

امریکی پابندیاں مسترد،ایران کی طرف سے 2میزائلوں کے کامیاب تجربات،شہاب تھری آج فضا میں چھوڑا جائے گا
ایران میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری اور سجیل کا کامیاب تجربہ
تہران:ایران نے طویل اور درمیان فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔جس کے بعد اسرائیل اور خلیج میں امریکی بحری بیڑہ ایک اور ایرانی میزائل کی رینج میں آ گئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق پہلے درمیانے فاصلے تک اور پھر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جنگی مشقوں کے دوران کیا گیا۔ زمین سے زمین پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری کی رینج دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ سرکاری میڈیا میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ ایران کی طرف سے میزائل کے تجربات ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب اس کے یورینیم افزودگی کے دوسرے پلانٹ کے معاملے پر مغربی ممالک کیساتھ شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
امریکی پابندیاں مسترد،ایران کی طرف سے 2میزائلوں کے کامیاب تجربات،شہاب تھری آج فضا میں چھوڑا جائے گا
تہران:ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کے کامیاب تجربات کئے۔ ایران ٹی وی چینل پریس کی رپورٹ کے مطابق میزائل تجربات ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشقوں کے دوران کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ٹھوس ایندھن سے چلنے والے فتح110، تھنڈر 69 اور زلزال میزائل کے تجربات مکمل کر لئے گئے۔ یہ میزائل زمین سے زمین پر درمیانے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ترجمان بریگیڈیئر حسین سلامی نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی مرتبہ ملٹی پل میزائل لانچر کی مدد سے یہ تجربات کئے گئے۔ ایران کے ٹیلی ویژن چینل سے کم سے کم دو میزائلوں کے فو ٹیج بھی جاری کئے گئے۔ برگیڈیئر حسین سلامی نے بتایا کہ میزائل تجربات کا بنیادی مقصد ایران کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ ایران اپنے دفاع کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گا۔ فتح میزائل 120 میل کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ زلزال میزائل 210 کلومیٹر کے فاصلہ تک اپنے ہدف کو نشانہ
بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایران آج (پیر) طویل فاصلے تک مار کرنے والے شہاب تھری میزائل کا تجربہ بھی کرے گا۔ جی این آئی کے مطابق دی گریٹ پروفٹ IV نامی نئے میزائل کے تجربات کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایران کی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کے ارادے سے کیے گئے ہیں۔ یہ تجریہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے ایران کے نیو کلیئر پروگرام کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس ہفتے کی شروعات میں ایران نے کہا تھا کہ وہ دوسرا یورینیئم افزودگی پلانٹ تعمیر کر رہا ہے۔ ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ یہ پلانٹ اقوام متحدہ کے اصول و ضوابط کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ چاہے تو وہ اس جوہری پلانٹ کا معائنہ کر سکتا ہے۔ امریکہ نے ایران کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا تھا کہ وہ اپنے نئے جوہری پلانٹ معائنہ کروانے کیلئے تیار ہے۔
 پیغمبر اعظم چار دفاعی مشقیں اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں میں شروع ہو گئی ہيں. دفاعی میزائیلی مشقوں کے دوران دو نئے میزائیلوں تندر اور فاتح 110 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے ترجمان بریگیڈیر حسین سلامی نے کہا ہے کہ پیغمبر ا‏عظم چار نامی فوجی مشقوں کے دوران دفاعی مقاصد کے تحت کام کیا جائے گا اور اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی توانائیوں کو اور ذیادہ تقویت پہنچائی جائے گی کل شروع ہونےوالی ان مشقوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی دفاعی سرگرمیوں کا ایک اور حصہ قرار دیا جا رہا ہے ان فوجی مشقوں کے دوران کئی دورمار،درمیان فاصلہ تک مار کرنے والے اور کم فاصلے تک مارکرنے والے میزا‏ئیلوں کو فرضی نشانوں پر فائر کیا جائے گا جن میں سے تندر اور فاتح 110 نامی میزائیلوں کو کامیابی کے ساتھ ان کے نشانوں پر فائر کیا گیا۔آج ان میزائیلوں کے ساتھ ساتھ بیک وقت دو میزا‏ئیلوں کو فائر کرنے والے لانچر کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا ۔




خبر کا کوڈ : 12249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش