QR CodeQR Code

ملتان،سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

15 Dec 2011 15:01

اسلام ٹائمز:مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمن پالیسی کا حصہ ہے، فیسوں میں اضافے کا مقصد دراصل غریب طلباء سے تعلیم چھیننا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام ملتان بورڈ کی جانب سے کیے جانیوالے فیسوں میں اضافے کے خلاف ملتان بورڈ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر اعلیٰ رانا محمد فراز نون نے کی، اس موقع پر طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی، طلباء نے فیسوں میں اضافہ نہ منظور، فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لو، جیسے نعرے لگائے، طلباء نے ملتان بورڈ کے مرکزی گیٹ پر قبضہ کر کے دھرنا دیا، طلباء سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمن پالیسی کا حصہ ہے، فیسوں میں اضافے کا مقصددراصل غریب طلباء سے تعلیم چھیننا ہے، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد فراز نون نے کہا کہ ایک طرف تو مفت تعلیم کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف آئے روزفیسوں میں اضافہ کر کے طبقاتی نظام کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، مظاہرین نے اس موقع پر خادم اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ فیسوں میں اضافے کے نوٹس کو واپس لیا جائے ورنہ ملتان بورڈ کے سامنے بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 122491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122491/ملتان-سرائیکستان-یوتھ-پارلیمنٹ-کے-زیر-اہتمام-فیسوں-میں-اضافے-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org