0
Friday 16 Dec 2011 01:26

تین کروڑ 71 لاکھ 30ہزار ووٹر جعلی قرار، نادرا ریکارڈ سے تصدیق نہیی ہو سکی

تین کروڑ 71 لاکھ 30ہزار ووٹر جعلی قرار، نادرا ریکارڈ سے تصدیق نہیی ہو سکی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹوں میں سے تین کروڑ 71 لاکھ 30ہزار ووٹروں کا ریکارڈ نادرا سے نہیں مل سکا اس لئے مذکورہ تعداد پر مشتمل ووٹرز کو بوگس قرار دے دیا گیا ہے اور اب انہیں ووٹر لسٹوں سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ اسلئے بھی کیا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران ووٹرز کیلئے نادرا کا شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے، اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ لسٹ میں مزید ووٹرز کو شامل کرنے کیلئے نادرا نے اپنی ٹیمیں ان علاقوں میں بھجوا دی ہیں جہاں لوگوں کو تاحال شناختی کارڈ بنانے کی سہولت فراہم نہیں ہو سکی۔
یہ ٹیمیں ماہ جون سے بھیجی گئی ہیں جو کہ31 دسمبر 2011ء تک اس عمل کو مکمل کریں گی، علاوہ ازیں آنیوالے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اپنے اپنے طور پر ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر اپنے کارکنوں کی کمیٹیاں تشکیل دے رکھی ہیں جو کہ نادرا کیساتھ رابطے میں رہ کر بوگس ووٹروں کو لسٹ سے نکالنے میں امداد فراہم کریں گی۔ واضح رہے کہ نادرا فی الحال 8 کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد کو شناختی کارڈ مہیا کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 122535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش