0
Thursday 15 Dec 2011 21:21

چوروں، لٹیروں کو اکٹھا کرکے ملک کی قسمت سنوارنے کے دعوے غریبوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، سید وسیم اختر

چوروں، لٹیروں کو اکٹھا کرکے ملک کی قسمت سنوارنے کے دعوے غریبوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، سید وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے، آئے روز بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافہ کرکے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جارہے ہیں، مشرف کی پالیسیاں ہنوز جاری ہیں، جب تک نام نہاد امریکی جنگ سے پاکستان خود کو مکمل طور پر باہر نہیں نکال لیتا تب تک پاکستان میں استحکام و خوشحالی نہیں آسکتی ہے۔
ان خیا لات کا اظہار امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے'' دارالسلام ملتان''میں ایک اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسائل کے امبار لگے ہیں جبکہ حکومتی جماعت اور اس کے اتحادی اقتدار بچانے اور اپوزیشن محض اقتدار حاصل کرنے کے چکروں میں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں ترتیب جو 18 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت وقت اداروں کے درمیان تصادم کی راہ ہموار نہ کرے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کو من و عن تسلیم کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، این آر او اور میمو سکینڈل ناقابل معافی جرائم ہیں، حکومت تمام ائیر بیسیز واپس اور نیٹو سپلائی لائن کو مستقل بند کرے۔
چودھری عزیر لطیف نے کہا کہ جماعت اسلامی باکردار پڑھے لکھے اور محب وطن لوگوں کی جماعت ہے، دنیا میں اسلامی قوتیں برسر اقتدار آرہی ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں بھی اسلام پسند قوتیں اقتدار میں آکر ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گی، 25 دسمبر کا دھرنا حکمرانوں کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا، مولانا افتخار حقانی نے کہا کہ ملکی حالات بدسے بدتر ہوچکے ہیں، دنیا کو اسلامی ایٹمی ریاست قبول نہیں ہے اس لئے وہ پاکستان کو اس سے محروم کرنا چاہتی ہے، یہودو نصاریٰ کبھی بھی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں نیچے سے اوپر تک قیادت انتخاب کے ذریعے آتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن صرف 100 گز کے گھر میں رہتے ہیں یہی قیادت غریبوں کے دکھوں کا مداوا کرسکتی ہے، اجلاس میں صوبائی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل رائو ظفر اقبال، ضلعی امیر پروفیسر افتخار چودھری، نائب امیر ڈاکٹر حفیظ انور، ڈاکٹر خالد رشید، ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، کنور محمد صدیق، عبدالرحمن اسلامک لائرز موومنٹ کے ضلعی صدر عظیم الحق پیر زادہ، چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 122559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش