0
Friday 16 Dec 2011 01:06

پشاور،گنجان آباد علاقہ میں کارخانے کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق

پشاور،گنجان آباد علاقہ میں کارخانے کا بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے گنجان آباد علاقے پشت چبوترا میں چادروں کے کارخانے میں بوائلر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، اندرون شہر کے محلہ پشت چبوترا میں چادریں بنانے کے کارخانے کے ملازمین کام کے بعد سو رہے تھے کہ رات دو بجے کے قریب اچانک دھماکے سے چھت ان پر آن گری، جس سے وہاں سوئے ہوئے تینوں افراد ملبے تلے دب گئے، بعد ازاں جب انہیں نکالا گیا تو دو افراد دم توڑ چکے تھے جبکہ ایک زخمی حالت میں تھا جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے، واقعے کے فورا ًبعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ٹینکی کا ایک حصہ اڑ کر باہر موچی لڑا بازار کے قریب روڈ پر گرا، جاں بحق اور زخمی مریض کا تعلق گجرات سے بتایا جاتا ہے اور پولیس کے مطابق یہ واقعہ ان افراد کی غفلت سے پیش آیا جو بوائلر کھلا چھوڑ کر سو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 122592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش