0
Friday 16 Dec 2011 15:05

18 دسمبر کو پشاور کا جلسہ اور 25 دسمبر کو لاہور میں دیا جانے والا دھرنا بھی راولپنڈی کے جلسہ کی طرح کامیاب ہوگا، سید منور حسن

18 دسمبر کو پشاور کا جلسہ اور 25 دسمبر کو لاہور میں دیا جانے والا دھرنا بھی راولپنڈی کے جلسہ کی طرح کامیاب ہوگا، سید منور حسن

اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت ا سلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ہاتھوں ایک ایک کر کے تمام قومی ادارے تباہ ہو چکے ہیں اب اس کے پاس اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی حق نہیں، زرداری اور گیلانی حق حکمرانی کھو چکے ہیں انہیں مستعفی ہو کر ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کرنا ہوگا، گیلانی صاحب آپ بے فکر ہو کر جائیں! آپ کی حکومت سے بڑھ کر ملکی سلامتی اور بقاء کو کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی قوم اب کسی طالع آزما کو آنے دے گی، عوام کے مسائل حل ہونے کے بجائے شدت اختیار کرگئے ہیں۔
پہلے صرف عوام لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں سراپا احتجاج تھے، اب ملک بھر میں واپڈا ملازمین بھی محکمے کو حکومتی چیرہ دستیوں سے بچانے کیلئے سڑکوں پر آچکے ہیں، 10 سالہ امریکی غلامی کے باوجود شرمناک ناکامی کے بعد اب حکومت بھی جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو تحریک میں شامل ہونے پر مجبور ہوگئی ہے، دیگر پارٹیاں بھی قومی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے کھل کر امریکہ کے خلاف میدان میں نکلیں، 18 دسمبر کو پشاور کا جلسہ اور 25دسمبر کو لاہور میں دیا جانے والا دھرنا بھی راولپنڈی کے جلسہ کی طرح کامیاب ہوگا، دینی جماعتوں کے اتحاد کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
سید منور حسن نے کہا کہ حکومت کے پاس اقتدار پر قابض رہنے کا اب کوئی اخلاقی جواز نہیں، عوام مہنگائی کی وجہ سے شدید پریشان ہیں، حکومت اپنے تمام تر دعوئوں کے باوجود عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، بے روز گاری اور غربت میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہونے اور حکومتی بےحسی اور ناکامی سے حالات میں بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آتی، قومی اداروں کی تباہی سے ملک کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔
پیپلز پارٹی ڈھٹائی کے ساتھ اقتدار سے چمٹی ہوئی ہے اور اس تشویشناک صورت حال کاشکار عوام کو بے وقوف بنانے کی مذموم کوشش کر رہی ہے۔
سید منور حسن نے کہا کہ حکومتی بدعنوانیوں اور خورد برد سے تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں، واپڈا کے لاکھوں ملازمین محکمہ کی نجکاری کو روکنے کیلئے سینہ کوبی کر رہے ہیں اور ایک اعلی حکومتی شخصیت کی نجی ایئر لائن کا راستہ صاف کرنے کیلئے پی آئی اے کو تباہ کرنے کے تذکرے زبان زد عام ہیں اور اب تک اٹھارہ طیاروں کو گرائونڈ کردیا گیا ہے، ریلوے انجنوں اور جہازوں میں فیول نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں اور ٹرین منسوخ کی جارہی ہیں جو موجودہ ترقی یافتہ دور میں سنگین مذاق سے کم نہیں،
سید منور حسن نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں کوئی جماعت تنہا الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کرسکے گی اور نہ ہی ملک و قوم کو بحرانو ں سے نکالنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایم ایم اے کی بحالی سمیت تمام آپشنز پر غور کررہی ہے اور انتخابات سے قبل دینی وسیاسی جماعتوں کا بڑا اتحاد بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ووٹنگ کے رویے کو بدلے اور ملک کو موجودہ سنگین صورتحال سے دوچار کرنے والی جماعتوں پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی اور ایم کیو ایم کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے کی غلطی نہ دہرائے اور مخلص دیانتدار اور محب وطن لیڈر شپ کو کامیاب کرائے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایم ایم اے کی بحالی سمیت تمام آپشنز پر غور کررہی ہے اور انتخابات سے بل دینی وسیاسی جماعتوں کا بڑا اتحاد بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ووٹنگ کے رویے کو بدلے اور ملک کو موجودہ سنگین صورتحال سے دوچار کرنے والی جماعتوں پیپلز پارٹی، ن لیگ اے این پی اور ایم کیو ایم کو آئندہ الیکشن میں ووٹ دینے کی غلطی نہ دہرائیں اور مخلص دیانتدار اور محب وطن لیڈر شپ کو کامیاب کرائیں۔

خبر کا کوڈ : 122594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش