0
Friday 16 Dec 2011 01:33

دفاعی بل میں صرف امریکی انتظامیہ سے یقین دہانی مانگی گئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ

دفاعی بل میں صرف امریکی انتظامیہ سے یقین دہانی مانگی گئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ دفاعی بل سے پاکستان کی امداد معطل ہونا ضروری نہیں، اسلام آباد سے نہیں بلکہ امریکی انتظامیہ سے یقین دہانی مانگی گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بل میں صرف امریکی انتظامیہ سے یقین دہانی مانگی گئی ہے، پاکستان کو اس حوالے سے کوئی بیان جمع نہیں کرانا۔ انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی امداد کے لئے یکساں طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے اور اس میں کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان کیلئے کولیشن سپورٹ فنڈ میں پینٹاگون کے سرٹیفکیٹ کی شرائط پہلے سے موجود ہیں۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی امداد کے حوالے سے امریکی قوانین پیچیدہ ہیں اور امریکی سفارتخانہ پاکستانیوں کو سمجھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ نیٹو حملے کے سوال میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس پر سینٹ کام کی تحقیقات جاری ہیں۔ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے نیٹو حملے کے حقائق جاننا انتہائی ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 122597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش