QR CodeQR Code

غزہ میں جنگی جرائم کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے،ترکی

28 Sep 2009 11:12

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو پیش کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی غزہ جنگ


نیو یارک:ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی سلامتی کونسل میں اس مسئلے کو پیش کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی غزہ جنگ سے متعلق تحیقیقاتی رپورٹ پر بحث ہونی چاہیے ۔ طیب اردگان نے کہا کہ غزہ جنگ میں جنگی جرائم میں ملوث گروپوں کے خلاف سخت پابندیاں لگائی جائیں ۔ اسرائیل پہلے ہی غزہ جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کر چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 12262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12262/غزہ-میں-جنگی-جرائم-کرنیوالوں-کے-خلاف-کارروائی-کی-جائے-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org