QR CodeQR Code

ملتان،فارماسسٹس کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

16 Dec 2011 14:24

اسلام ٹائمز:مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فارما سسٹ ایسوسی ایشن پروگریسو کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈہاک پر تعینات فارما سسٹوں کو برطرفی سے بچا ئے۔


اسلام ٹائمز۔ فارما سسٹ ایسوسی ایشن پروگریسو کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں چوک کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت ریحان کھوکھر، آصف سیال، ساجد مجید اور محمد ناصر نے کی، مظاہرین نے چوک کچہری بلاک کردیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فارما سسٹ ایسوسی ایشن پروگریسو کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر کے 174 ایڈہاک پرتعینات فارما سسٹوں کو برطرفی سے بچائیں اور ان کا معاشی قتل نہ ہونے دیا جائے، مظاہرین نے کہا کہ اگر اُنہیں ملازمت سے فارغ کیا گیا بھوک ہڑتال کریں گے، مظاہرین نے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا، مظاہرے کے باعث چوک کچہری پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، واضح رہے کہ فارما سسٹس کے مظاہرے تین روز سے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 122669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122669/ملتان-فارماسسٹس-کا-مطالبات-کے-حق-میں-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org