QR CodeQR Code

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فُل سکیل ایئر پورٹ ایمرجنسی ایکسر سائز

16 Dec 2011 14:14

اسلام ٹائمز:ایکسر سائز میں سول ایوی ایشن اتھاٹی کے حکام کے علاوہ سیکیورٹی فورس، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پی آئی اے، پی ایس او، سول ڈیفنس، فائر سروس سٹی ملتان، ریسکیو 1122، ایدھی ویلفیئر، اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فل سکیل ایئر پو رٹ ا یمرجنسی ایکسر سائز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر فائر فائیٹرز نے آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ ان کو مختلف اداروں کی ایمبولینسوں اور پاک آرمی کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، شرکاء نے اس موقع پر کہا کہ آج کی یہ مشق ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر ہونے والی مشقوں کا حصہ ہے، ایکسر سائز کا مقصد کسی بھی ہنگامی حالات میں ایئر پورٹ کے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور کم سے کم وقت میں حادثات پر کنٹرول کرنا ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں کم سے کم مالی و جانی نقصان ہو، اس موقع پر جنرل منیجر نارتھ ملتان ایئر پورٹ چوہدری اشرف شاد، منیجر فاروق رشید کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 122671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122671/سول-ایوی-ایشن-اتھارٹی-کی-ملتان-انٹر-نیشنل-ایئر-پورٹ-پر-ف-ل-سکیل-ایمرجنسی-ایکسر-سائز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org