0
Friday 23 Dec 2011 23:03

اسلامی بیداری اور جوانان انٹرنیشنل کانفرنس

اسلامی بیداری اور جوانان انٹرنیشنل کانفرنس
اسلامی بیداری اور جوانان انٹرنیشنل کانفرنس
28-29 جنوری 2012ء
تہران، اسلامی جمہوری ایران

دعوت مقالہ نگاری
"اسلامی بیداری اور جوانان انٹرنیشنل کانفرنس" 28 اور 29 جنوری 2012ء تہران، اسلامی جمہوری ایران
تعارف
مسلمان اقوام کی بیداری اور گذشتہ چند عشروں خاص طور پر گذشتہ سال کے دوران خطے میں انقلابی تبدیلیوں کے آغاز اور اسلامی بیداری کی لہر کے معرض وجود میں آنے سے پتہ چلتا ہے کہ مسلمان اقوام اپنے اسلامی تشخص اور ثقافت کی جانب پلٹ رہی ہیں۔ ان حالات میں اسلامی اور انقلابی تشخص کی حفاظت کا حقیقی عنصر ہونے کے ناطے ان تحریکوں کو جاری رکھنے اور اپنی حقیقی منزل مقصود تک پہنچانے اور عالمی استعمار کی جانب سے انہیں ہائی جیک کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں جوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ 

لہذا اسلامی بیداری کانفرنس کے سیکریٹیریٹ نے ان انقلابی تحریکوں کو اپنی حقیقی منزل تک پہنچانے میں جوانوں کے کردار کو اجاگر کرنے کی خاطر مندرجہ ذیل موضوعات کے بارے میں اسلامی بیداری اور جوانان کے عنوان سے جنوری 2012ء کو تہران میں انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کروانے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس کے پیش نظر تمام مفکرین، علماء، دانشور، ماہرین اور جوان اسکالر حضرات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے علمی اور اسٹریٹجک مضامین پیش کر کے اس کانفرنس کو بہتر انداز میں برگزار کرنے میں ہماری مدد فرمائیں۔

کانفرنس کے اہداف
1۔ اسلامی اصول کا احیاء اور اسلامی اقدار اور اہداف کو شریعت اسلامی اور قرآن کریم کی بنیاد پر عملی جامہ پہنانا

2۔ اسلامی ممالک کی قومی اور اسلامی عزت اور احترام کو حیات نو بخشنا

3۔ بین الاقوامی اسلامی طاقت کا قیام اور دین، عقلانیت، علم اور اخلاق کی بنیاد پر جدید اسلامی تہذیب و تمدن کی تعمیر

4۔ مختلف جماعتوں، شخصیات اور افراد کے درمیان تعاون کی فضا کو برقرار کرنا اور مختلف تحریکوں کا ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا زمینہ فراہم کرنا

5۔ جدید سیاسی نظام میں عالم کفر اور استکبار جہانی کی طرف سے مداخلت اور اثرگزاری کا مقابلہ کرنا

6۔ مغربی جمہوری نظام کی جگہ اسلامی جمہوری نظام کا ماڈل پیش کرنا

7۔ عالمی استکبار، انٹرنیشنل صہیونزم اور قبضہ گروپ کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنا

8۔ قبضہ گروپ کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے مقابلے میں قومی خوداعتمادی اور خود پر بھروسہ کرنے کے جذبے کو فروغ دینا

مقالہ نگاری کیلئے منتخب موضوعات
اسلامی بیداری اور جوانان کے بنیادی فریم ورک میں فکری اور نظریاتی موضوعات
1۔ جوانوں کی بیداری میں اسلامی تعلیمات کا کردار اور سیاسی تبدیلیوں پر اسکے اثرات

2۔ ایک دینی انقلاب کی تشکیل کیوں اور کیسے۔؟

3۔ اسلامی بیداری کی اصلیت، حفاظت اور بقا کے معیارات کا بیان اور وضاحت

4۔ اسلامی جمہوری حکومت کی خصوصیات کا بیان اور مغربی طرز کی لبرل ڈیموکریٹک حکومت کے ساتھ اسکا موازنہ اور اسکی تشکیل میں جوانوں کا کردار

5۔ امام خمینی رہ کی نظر میں اسلامی جمہوری حکومت پر مبنی ماڈل کا جواز، محبوبیت اور کارکردگی
 
جوانوں کی فعالیت اور اسلامی بیداری کے اسباب
1۔ اسلامی ممالک کے جوانوں کی فعالیت پر انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی رہ اور امام خامنہ ای مدظلہ العالی کے افکار کے اثرات

2۔ مسلمان مفکرین اور دانشور حضرات [سید جمال الدین، علامہ اقبال، محمد عبدہ، امام خمینی، عبدالقادر جزائری، عمر مختار، سید محمد سنوسی، نجم الدین اربکان، امام موسی صدر، سید محمد باقر صدر، برھان الدین ربانی، محمد باقر حکیم، عزین الدین قسام، سعد زغول وغیرہ] کا اسلامی بیداری کی لہر کے دوران جوانوں کو متحرک کرنے میں کردار

3۔ اسرائیل کے مقابلے میں 33 روزہ اور 22 روزہ مزاحمت میں جوانوں کا کردار اور خطے میں اسلامی بیداری پر اسکے اثرات

4۔ اسلامی جمہوری نظام کی تشکیل کا مطالعہ اور اس میں جوانوں کا مقام

اسلامی بیداری کی لہر اور جوانان کو درپیش خطرات
1۔ اسلامی بیداری کے خلاف عالمی استکبار اور بین الاقوامی صہیونزم [سازشیں، خطرات اور منحرف افکار] کا کردار

2۔ عالمی قبضہ گروپ کی جانب سے اسلامی بیداری کی تحریکوں کو منحرف اور ختم کرنے کی کوششوں کی وجوہات، اسباب، محرکات اور اہداف کا مطالعہ

3۔ جوانوں اور انقلابی افراد کو منحرف کرنے کیلئے استکبار جہانی کے ہتھکنڈے اور سیاسی اور ثقافتی تعلیمات [نظریئے] کی شناخت اور ریورس انجنیئرنگ کی ڈیزائننگ

4۔ اسلامی بیداری کو درپیش چیلنجز کی وضاحت اور ان سے مقابلہ کرنے میں جوانوں کا کردار

5۔ اسلامی بیداری کی لہر میں ذمہ دار اور سپشلسٹ انقلابی جوانوں کی موجودگی کو منحرف کرنے والے اسباب کا جائزہ

6۔ اسلامی بیداری کی لہر اور انقلابی اور عوامی تحریکوں کی کامیابی میں تاخیر کے اسباب اور وجوہات کا جائزہ

7۔ اسلامی ممالک کی پسماندگی کے اسباب کا تقابلی جائزہ اور گمشدہ تشخص کو دوبارہ حاصل کرنے میں جوانوں کا کردار

جوانان، نقطہ نظر اور مستقبل میں اسلامی بیداری کے نئے افق
1۔ جہان اسلام کی عظمت اور عزت کے احیاء کیلئے جوانوں کی علمی، فکری اور عملی صلاحیتوں کی پہچان اور انہیں بروئے کار لانے کے طریقوں کا جائزہ

2۔ امت واحد مسلمہ کی تشکیل کا زمینہ فراہم کرنے میں جوانوں کا کردار

3۔ دین، عقلانیت، علم اور اخلاق کی بنیادوں پر اسلامی تہذیب و تمدن کے قیام میں جوانوں کا کردار

4۔ ثقافتی خودمختاری کے حصول میں جوانوں کا کردار اور اسلامی بیداری کے مستقبل سے جوانوں کے مطالبات کا جائزہ

5۔ اسلامی بیداری کے معرض وجود میں آنے، اسکی حفاظت، اسکے تسلسل اور اسکے بھرپور مستقبل میں جوانوں کے کردار کے جائزہ کی ضرورت

اسلامی انقلاب، رول ماڈلز، کامیابیاں، جوانان اور اسلامی بیداری کی لہر
1۔ حقیقی محمدی [ص] اسلام کے پھیلاو میں آغاز اسلام سے لے کر آج تک جوانوں کا کردار

2۔ اسلامی بیداری کے دوران مختلف ممالک کے جوانوں کا آپس میں طریقوں، آراء، تجربات اور اسٹریٹجی کا تبادلہ کیوں اور کیسے؟

3۔ جوان شہداء کا تعارف اور اسلامی بیداری کی تحریک کے تسلسل میں انکے کردار کو اجاگر کرنا

4۔ اسلامی بیداری کی کامیابیوں کو محفوظ بنانے کیلئے عوامی اور اسلامی اداروں کی ڈیزائننگ اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے مختلف طریقوں کا جائزہ

5۔ جوانان انقلاب اسلامی کو رول ماڈل بناتے ہوئے اسلامی بیداری والے ممالک کے جوانوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ

مقالہ لکھنے کی شرائط
1۔ مقالہ کم از کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 صفحات پر مشتمل ہو۔

2۔ مقالہ کا انداز علمی ہونا چاہئے جو عنوان، خلاصہ، نتیجہ اور راہ حل پیش کرنے پر مشتمل ہو۔

3۔ مقالہ لکھنے والے حضرات اپنے بارے میں معلومات [عمر، کوالیفیکیشن] بھی مقالے کے ساتھ ارسال کریں۔

4۔ فارسی اور عرب مقالات کیلئے "نازنین 14" اور انگلش مقالات کیلئے “Times New Roman 12” فونٹ کا استعمال کیا جائے۔

5۔ مقالے کی فائل MS Word 2007 کے فارمیٹ میں ارسال کی جائے۔

6۔ منتخب شدہ مقالات کانفرنس میں پیش کئے جائیں گے اور سی ڈی کی صورت میں شرکاء کو دیئے جائیں گے۔

7۔ محققین حضرات اپنے مقالات کو فرانسوی، اردو، ترکی، جرمن، اسپینش وغیرہ زبانوں میں پیش کر سکتے ہیں۔

مقالہ بھیجنے کا طریقہ
1۔ مقالات فقط مندرجہ ذیل ای میل کے ذریعے بھیجے جائیں:
info@islamic-awakening.ir
مزید تفصیلات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ پر رابطہ کریں۔
www.islamic-awakening.ir

2۔ مقالہ کا پرنٹ سی ڈی پر رائٹ شدہ فائل کے ہمراہ اسلامی بیداری کانفرنس کے دائمی سیکریٹیریٹ کے مندرجہ ذیل ایڈریس پر ارسال کریں:
ایران، تہران، خیابان ولیعصر، روبروی جام جم، خیابان خرسند، پلاک 35۔
ٹیلیفون: 009821-26217596 اور 009821-26217597

مقالات بھیجنے کی آخری مہلت
مقالات بھیجنے کی آخری تاریخ 13 جنوری 2012 ہے۔

تشویقی پالیسیاں
1۔ بہترین مقالات لکھنے والے حضرات کو مہمان خصوصی کے طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

2۔ بہترین مقالات لکھنے والے حضرات کو کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

3۔ بہترین مقالات کو کتاب، بروشرز اور انٹرنیشنل ٹریلر کے طور پر شائع کیا جائے گا۔

4۔ بہترین مصنفین کو علمی ٹورز اور زیارات کیلئے بھیجا جائے گا۔

5۔ اسکے علاوہ بہت سے دیگر قیمتی انعامات بھی پیش کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 122779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش