QR CodeQR Code

تربت ایف سی کے قافلے پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 6 ملزمان ہلاک

17 Dec 2011 02:09

اسلام ٹائمز: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی پر ایف سی کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ فرنٹئیرکور بلوچستان کے بیان کے مطابق فرنٹئیرکور  بلوچستان کا ایک انتظامی کانوائے تربت سے پنجگور جا رہا تھا کہ بگدارکے علاقے میں‌ رات کی تاریکی میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایف سی کی جوابی کارروائی میں‌ 6 جرائم پیشہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کچھ رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جرائم پیشہ افراد کے قبضے سے کلاشنکوف اور راکٹ لانچروں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو قبضے میں لے لیا گیا۔ آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبیداللہ خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائی پر ایف سی کے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے عزائم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر اور صوبے کے امن دشمن افراد کے خلاف کارروائی جاری رہے گی تاہم جو لوگ جرم کا راستہ ترک کرکے امن اور عوام دوستی کا راستہ اختیار کریں گے انکی مدد کی جائے۔ اسی طرح ہم سب ملکر بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنائے گے۔


خبر کا کوڈ: 122814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/122814/تربت-ایف-سی-کے-قافلے-پر-فائرنگ-جوابی-کارروائی-میں-6-ملزمان-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org