0
Saturday 17 Dec 2011 15:25

میمو معاملے کی تحقیقات کی جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا، حسن نثار

میمو معاملے کی تحقیقات کی جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائےگا، حسن نثار
اسلام ٹائمز۔ نامور سیاسی کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ میمو معاملے کی تحقیقات جائیں تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا میں اسے سازش نہیں سمجھتا ہوں۔ پاکستان کے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ فوج، حکومت اور نواز شریف پاکستان کے ہیں جب کہ اس طرح کی چیزیں پاور پلے میں چلتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سول حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ فوج اس کے ماتحت ہو تاہم اسے میمو جیسے طریقہ کار نہیں کرنا چاہیے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز جھوٹا ہے اس کا اپنا ایک ماضی ہے مگر یہ بھی حقیقت ہےکہ جھوٹا شخص کبھی بھی سچ بول سکتا ہے۔ ان کے مطابق حسین حقانی نے اگر خود میمو لکھوایا تو انہوں نے شاہ سے بھی شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 122911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش