0
Saturday 17 Dec 2011 16:01

عراق جنگ میں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، امریکی وزیر دفاع

عراق جنگ میں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، امریکی وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ عراق جنگ کے آٹھ سال بعد بغداد سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کی تقریب منعقد کی گئی۔ امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے عراق جنگ میں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ بغداد میں امریکی پرچم اتارنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیون پنیٹا نے کہا کہ وہ عراق جنگ کو کھبی نہیں بھلا سکتے۔ ہم نے عراق کو پر امن ملک بنایا ہے۔ عراقی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے امریکا کا تعاون جاری رہے گا۔ تقریب میں امریکی جنرل لائیڈ آسٹل اور عراق میں امریکی سفیر جیمز جیفری اور عراقی فوج کے ترجمان محمدالعسکری نے بھی شرکت کی۔
 
عراق جنگ میں اب تک ایک لاکھ پچہتر ہزار عراقی جاں بحق اور ساڑھے چار ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ سال دو ہزار تین میں عراق پر حملہ کیا گیا تھا اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار بنانے اور القاعدہ کا ساتھ دینے میں ملوث ہے۔ یہ دونوں الزامات بعد میں غلط ثابت ہوئے۔ عراق جنگ میں ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد امریکی فوجیوں نے حصہ لیا اور تیرہ دسمبر دو ہزار تین میں آپریشن ریڈ ڈان کے نتیجے میں عراقی صدر صدام حسین کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ چلایا گیا اور بالاخر اڑتالیس افراد کے قتل کے الزام میں انہیں پانچ نومبر دو ہزار چھ کو سزائے موت سنائی گئی۔ تیس دسمبر دو ہزار چھ کو صدام حسین کو سزائے موت دے دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 122914
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش