0
Tuesday 29 Sep 2009 10:50

ایران نے اسرائیل تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری کا کامیاب تجربہ کر لیا

امریکا نے ایرانی میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا
ایران نے اسرائیل تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری کا کامیاب تجربہ کر لیا
تہران:ایران نے 2000 کلو میٹر دور تک مار کرنے والے میزائل شہاب تھری کا کامیاب تجریہ کیا ہے جس کے بعد ایران سے اسرائیل کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہو گئی ہے۔ ایران کے شہاب تھری کے کامیاب تجربے پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق طویل اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا تجربہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے وسطیٰ ایران میں جاری فوجی مشقوں کے دوران پیر کی صبح کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہاب III کی رینج 2000 کلو میٹر تک ہے اور یہ اسرائیل سمیت خلیج میں قائم امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کو بھی ایران نے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کئے تھے۔ 
امریکا نے ایرانی میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا
واشنگٹن:امریکا
نے ایران کی جانب سے شہاب تھری میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جبکہ روس نے بھی اس تجربے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبس نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل تجربہ سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے۔انہوں نے میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیا۔
دوسری جانب ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بھی تہران کے میزائل تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو صبر وتحمل سے کام لینا چاہیے تاہم ان کا کہنا تھا کہ میزائل تجربہ کسی بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
ادھر ایران کے چیف آف اسٹاف جنرل حسن فیروز آبادی نے اسرائیل کی جانب سے کسی ممکنہ حملے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب صرف کاغذی شیر ہے جو کسی جارحیت کی ہمت نہیں کر سکتا۔
خبر کا کوڈ : 12310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش