0
Sunday 18 Dec 2011 01:18

ایسی پارلیمنٹ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں جس کا ایک منٹ 66 ہزار روپے کا پڑتا ہو، عمران خان

ایسی پارلیمنٹ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں جس کا ایک منٹ 66 ہزار روپے کا پڑتا ہو، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی مافیا ملک میں تبدیلی نہیں چاہتا، ایسی پارلیمنٹ کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں جس کا ایک منٹ 66 ہزار روپے کا پڑتا ہو، پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت کی جارہی ہے، 25 دسمبر کو تبدیلی کے لیے کراچی میں عوام کا سمندر اکٹھا ہوگا، ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان میں عوام کیلئے سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ انہیں کام کروانے کے لیے پرچیاں لے کر ادھر ادھر پھرنا پڑتا ہے، میں عوام سے کہنا چاہتا ہوں کے تحریک انصاف ملک میں شفاف بلدیاتی نظام متعارف کروائے گی، انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اس لیے آئی تھی کہ بادشاہت ختم کی جائے لیکن یہاں بادشاہت کے نام پر جمہوریت کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی جتنا بھی (ن) لیگ میں مقبول ہوجائے لیکن اقتدار صرف شریفوں کے بچوں کو ہی دیا جائے گا جبکہ پیپلز پارٹی جو خود کو جمہوری پارٹی کہتی ہے اس کی بھی قیادت بلاول بھٹو کو دے دی جائے گی جس کو ٹھیک سے اردو بھی نہیں بولنا آتی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں حقیقی جمہوریت لے کر آئے گی، پارلیمنٹ جو ایک قرارداد پاس کرتی ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے بند کردیئے جائیں لیکن اس قرارداد کے پاس ہونے کے 24 گھنٹوں میں ڈرون حملہ کردیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ حقیقی جمہوریت نہیں ہے کہ سپریم کورٹ حکم دے رہی ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ قانون کی بالادستی قبول کریں۔
خبر کا کوڈ : 123104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش