0
Tuesday 29 Sep 2009 11:35

نیو یارک:او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کا مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور

مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کیلے تیار ہیں،چین
نیو یارک:او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کا مسئلہ کشمیر حل کرانے پر زور
نیو یارک:او آئی سی کانٹکٹ گروپ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے اور یہی مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے۔ نیو یارک میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں کشمیر ی عوام کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور شملہ معاہدے کے مطابق حل کیا جائے۔گروپ نے شرم الشیخ میں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی اس انڈر سٹینڈنگ کا خیر مقدم کیا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ممالک اپنے مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ڈھونڈیں گے ۔او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر
فاروق ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار یعقوب اور سعودی عرب اور نائیجر کے سفیر شریک ہوئے۔ 
مسئلہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرنے کیلے تیار ہیں،چین 
بیجنگ:چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو پرامن اور دوستانہ ماحول میں مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا چاہئے اور چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ بیجنگ می غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو میں چین کے نائب وزیر خارجہ ہو زین جو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اگرچہ پاکستان اور بھارت کا باہمی مسئلہ ہے تاہم چین اس سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ آغاز خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین ہمسایہ ملک ہونے کی حیثیت سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کو خطے میں امن کے لیے ضروری سمجھتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 12325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش