QR CodeQR Code

رابرٹ گیٹس سے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن کی ملاقات

29 Sep 2009 11:46

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے ملاقات کی اور افغانستان میں اتحادی افواج کے مشن پر تبادلہ خیال کیا۔پینٹا گان میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور طالبان کی سرکوبی کے لیے فوجی حکمت عملی پر


 واشنگٹن:امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس سے نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس فوگ راسموسن نے ملاقات کی اور افغانستان میں اتحادی افواج کے مشن پر تبادلہ خیال کیا۔پینٹا گان میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور طالبان کی سرکوبی کے لیے فوجی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔ یہ ملاقات اینڈرس فوگ راسموسن کی نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک تھنک ٹینک میں پہلی مرتبہ مرکزی خطاب کرنے سے قبل ہوئی ہے جس میں وہ افغان مشن میں یورپ اور کینیڈا کے کردار کا دفاع کریں گے۔توقع ہے وہ اپنی تقریر میں امریکا کے اس الزام کی تردید کریں گے کہ یورپی ممالک افغان جنگ سے فرار کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 12327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/12327/رابرٹ-گیٹس-سے-نیٹو-کے-سیکریٹری-جنرل-اینڈرس-فوگ-راسموسن-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org