QR CodeQR Code

آمریت کے دور میں کئے گئے معاہدوں اور فیصلوں نے نقصان پہنچایا ہے، حنا ربانی کھر

18 Dec 2011 18:11

اسلام ٹائمز:وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیٹو حملوں کے بعد حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں لیکن اس کے باوجود ناقدین کہتے تھے کہ حکومت ایسا نہیں کر سکے گی لیکن ہم نے بون کانفرنس کا بائیکاٹ، شمسی ایئربیس خالی اور نیٹو سپلائی بند کر کے دکھائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کیلئے قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے نیٹو حملوں کے بعد قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ آج کے حالات میں جب ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے تو ایسے موقع پر متنازع میمو جیسے نان ایشوز کو اچھالا جا رہا ہے ہر معاملے پر کمیشن نہیں بنایا جا سکتا نہ ہر چیز کو سپریم کورٹ میں لے جایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری کی صحت پہلے سے بہتر ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ہر ملک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن یہ تعلقات باہمی مفادات اور احترام کی بنیاد پر ہونے چاہئیں ہم قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو حملوں کے بعد حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تحسین ہیں لیکن اس کے باوجود ناقدین کہتے تھے کہ حکومت ایسا نہیں کر سکے گی لیکن ہم نے بون کانفرنس کا بائیکاٹ، شمسی ایئربیس خالی اور نیٹو سپلائی بند کر کے دکھائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات کے طریقہ کار کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کسی ملک کے ساتھ تعلقات توڑنا چاہتا ہے تعلق توڑنا پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سفارشات پارلیمنٹ کو دے دی ہیں اور پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ملک و قوم اور ہمارے مستقبل کیلئے بہتر ہو گا پاکستانی قوم کو جن چیزوں سے نقصان ہوا ہے وہ موجودہ جمہوریت دور میں بھی آمریت کے ادوار میں ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 123297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/123297/آمریت-کے-دور-میں-کئے-گئے-معاہدوں-اور-فیصلوں-نے-نقصان-پہنچایا-ہے-حنا-ربانی-کھر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org