0
Sunday 18 Dec 2011 19:22

امریکہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، عبدالرشید ترابی

امریکہ بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، عبدالرشید ترابی
اسلام ٹائمز۔ مینار پاکستان کے سائے تلے دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کشمیر کی آزادی پاکستان کے دفاع اور سلامتی کی ضمامن ہے، کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان زیادہ دیر سلامت نہیں رہ سکتا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ملت پاکستان یہ نہ سمجھے کہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں تنہا ہے پوری کشمیری قوم پاکستان کے ساتھ ہے، امریکہ حملے میں شہید ہونے والوں میں 14 کا تعلق کشمیر سے ہے جن میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے کشمیریوں کا خون پاکستان کے لیے حاظر ہے، انھوں نے کہاکہ کشمیری پاکستان کی شہ رگ بنانے کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں، کشمیری امت مسلمہ کی بقا اور اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 123310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش