0
Sunday 18 Dec 2011 20:46

صدر کو سفر کی اجازت مل گئی، آج وطن واپسی کا امکان

صدر کو سفر کی اجازت مل گئی، آج وطن واپسی کا امکان
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری آج رات وطن واپس پہنچ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی واپسی کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں، جن کو ختم کرنے کے لیے صدر نے واپسی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دیدی ہے۔ صدر زرداری آج رات خصوصی طیارے سے وطن واپس پہنچیں گے۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر خود بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور جلد وطن واپس آئیں گے۔ آج وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ صدر 27 دسمبر سے قبل وطن واپس آ سکتے ہیں۔ دبئی سے ذرائع کا کہنا ہے صدر وطن واپسی پر میڈیا کا سامنا کریں گے اور اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ کسی سے نہیں ڈرتے اور وطن واپس آ کر تمام افواہوں کا گلہ گھوٹ دیں گے۔

 اسلام آباد میں ذرائع کا کہنا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری آج رات کسی وقت پاکستان پہنچیں گے، کہا جا رہا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے کراچی پہنچیں گے، جہاں کچھ دن آرام کے بعد وہ اسلام آباد جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دے دی ہے، کراچی میں بلاول ہاؤس کے اطراف سیکورٹی سخت کر کے پولیس، رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ صدر زرداری کی وطن واپسی کے بارے میں غیر ملکی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 123319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش