QR CodeQR Code

انجمن مزارعین ملتان کا احتجاجی مظاہرہ، پولیس کے خلاف نعرے بازی

19 Dec 2011 20:33

اسلام ٹائمز:انجمن مزارعین ملتان کے صدر مہر شریف سیال کا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک طرف تو اُنہیں مالکانہ حقوق نہیں دیے جارہے اور دوسری طرف مزارعین پر جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انجمن مزارعین ملتان نے مہر شریف سیال کی قیادت میں پُرانا شجاع آباد روڈ پر زرعی افسران کی جانب سے مزارعین پر جھوٹے مقدمے درج کرائے جانے اور تھانہ قطب پور پولیس کی آئے روز مزارعین کے گھروں پر اہلخانہ کو ہراساں اور پریشان کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مزارعین نے شجاع آباد روڈ تمام تر ٹریفک کے لیے بند کر دیا، مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور زرعی افسران سے مطالبہ کیا کہ ان پر بنائے جانے جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں ورنہ افسران کے خلاف راست اقدام کیا جائے گا، انجمن مزارعین کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ اگر پولیس کو نہ روکا گیا اور ہماری داد رسی نہ کی گئی تو ہم اہلخانہ کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر احتجاجی تحریک شروع کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 123554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/123554/انجمن-مزارعین-ملتان-کا-احتجاجی-مظاہرہ-پولیس-کے-خلاف-نعرے-بازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org