0
Monday 19 Dec 2011 21:20

سی سی پی او لاہور نے امام بارگاہوں میں خفیہ کیمرے لگانے کا حکم دیدیا

سی سی پی او لاہور نے امام بارگاہوں میں خفیہ کیمرے لگانے کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے 10 رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹل سٹی پولیس چیف احمد رضا طاہر نے کہا ہے کہ امن و امان کا قیام سماجی اور اقتصادی ترقی کی بنیادی شرط ہے۔ ان سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے میڈیا ایڈوائزر قاسم علی کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ سی سی پی او نے کہا کہ پولیس اور امن کمیٹی کے ممبران کے درمیان بہتر روابط سے سیکورٹی سمیت کئی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام مزارات اور امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے ہر علاقے میں دربار کمیٹی مقرر کی گئی ہے۔ احمد رضا طاہر نے کہا کہ کمیٹی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام مذہبی مقامات پر خفیہ کیمرے نصب کئے جائیں، روشنی کا معقول انتظام رات گئے تک جاری رکھا جائے اور پارکنگ سٹینڈز مزارات سے کافی فاصلے پر بنائے جائیں۔ احمد رضا طاہر نے کہا کہ بنائی جانے والی کمیٹیوں میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کے افسران شامل کئے گئے ہیں اور زائرین کے آنے جانے کے راستوں اور سکیننگ کے لئے درست جگہ کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 123564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش