QR CodeQR Code

ہزارہ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ ایک سازش ہے، ایچ ڈی پی

19 Dec 2011 22:36

اسلام ٹائمز: ہزارہ اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کی صورتحال پر انتظامیہ اور حکومت کی خاموشی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں گزشتہ روز سریاب کے علاقے کیچی بیگ میں ایچ ڈی پی کے مرکزی وائس چیئرمین عزیز اللہ ہزارہ کے چچا علی حسین کے ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقفہ وقفہ سے ہزارہ اہل تشیع  کے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر بعض قوتیں برادر اقوام اور شہریوں کے درمیان دوریاں‌ پیدا کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں‌۔ ہزارہ اہل تشیع  کی ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کی صورتحال پر انتظامیہ اور حکومت کی خاموشی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کی سرپرستی کی جا رہی ہے۔ حکومت و انتظامیہ کی بلند و بانگ دعوے اور نام نہاد اجلاس شہریوں کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں۔ 

بیان میں‌ کہا گیا کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں لاقانونیت عروج پر ہے ریاستی رہنماوں کے عزیز و اقارب سمیت سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا، گرفتاریاں، مسخ شدہ لاشیں معمول ہیں۔ حکومت کے سامنے عوام کی جان و مال عزت و آبرو کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ صوبائی و وفاقی حکومتیں غیرضروری ایشوز کوا چھالنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔ جبکہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں کبھی بلوچستان اور کوئٹہ کی صورتحال پر ذمہ دارانہ کردار ادا نہیں کر رہی ہے۔ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث ایک بھی مجرم آج تک گرفتار نہیں ہو سکا۔


خبر کا کوڈ: 123581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/123581/ہزارہ-اہل-تشیع-کی-ٹارگٹ-کلنگ-ایک-سازش-ہے-ایچ-ڈی-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org