0
Monday 19 Dec 2011 23:33

لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شہید

لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان شہید
اسلام ٹائمز: ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں کالعدم ملک دشمن جماعت طالبان کی ذیلی تنظیم لشکر جھنگوی نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ مسلمان عزادار محمد اقبال مینگل کو شہید کر دیا۔ فرقہ پرست دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان عزادار محمد اقبال مینگل کو کوئٹہ کے علاقے مستونگ میں اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ پورے ملک میں ایک سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت شیعہ نسل کشی جاری ہے اور گزشتہ دنوں سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان علی حسین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ ان تمام واقعات پر سکیورٹی ادارے محض تماشائی نظر آتے ہیں یاد رہے کہ چند روز قبل دہشتگردوں نے شیعہ نوجوان علی حسین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شیعہ نوجوان علی حسین کو لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے سریاب روڈ پر اسوقت اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جب وہ ڈیوٹی سے گھر کی طرف جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق شہید علی حسین، ڈاکٹر غلام بگٹی کے گھر میں چوکیدار تھے۔
خبر کا کوڈ : 123608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش